لاہور (آئی این پی) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کا بیان’’سوچوہے کھا کے بلی حج کو چلی‘‘ کے مصداق ہے،زرداری نے اپنے لوگ لگا کر ادارےتباہ کیے،اب انہیں محسوس ہو رہا ہے کہ انکے احتساب کی باری ہے۔پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آصف زرداری اپنی بیوی کے قاتلوں کو گرفتار کرنا تو دور کی بات ان کا سراغ تک نہ لگا سکے، وہ اپوزیشن کو حکومت مخالف قرارداد لانے کا کہتے ہیں ، انہوں نے حکومت کیخلاف بیان دیا جو کہ ’’سوچوہے کھا کے بلی حج کو چلی‘‘ کے مصداق ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ زرداری کو مشرف نے معاشی طور پر مضبوط پاکستان دیاجبکہ زرداری نے اپنے لوگ لگا کر ادارےتباہ کردیے۔اب انہیں محسوس ہو رہا ہے کہ مستقبل میں ان کے احتساب کی باری ہے۔