• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان بار کونسل کی اپیل پر کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار کونسل کی اپیل پر فداحسین شر ایڈووکیٹ کے خلاف پولیس کی جانب سے جھوٹی ایف آئی آر کے اندراج کے خلاف منگل کو کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا جس کے باعث وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔درایں اثناء بلوچستان بار کونسل کے ممبر سلیم لاشاری ایڈووکیٹ نے فداحسین شر کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے ہمارے ساتھی وکیل کے خلاف ایک جھوٹا ایف آئی آر درج کیا ہے مگر ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس طرح کے جھوٹے مقدمات اور منفی حربوں سے وکلاء کسی صورت بھی مرعوب نہیں ہونگے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس جھوٹے ایف آئی آر کو فوری طور پر واپس لیا جائے ۔
تازہ ترین