• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھوٹی حکومت، شرم نہ حیا، وزراء مناظرہ کرلیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (جنگ نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم پر مہنگی بجلی خریدنے کا الزام لگانے والے وزیر کو بجلی کے ریٹ کا پتہ ہی نہیں ہے، یہ جھوٹی حکومت ہے ، نہ شرم ہے اور نہ حیا ہے۔ ن لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے موجودہ وفاقی وزراء کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے دور میں سستی ترین بجلی لگی، 10 ماہ بطور وزیر اعظم اپنے ہر فیصلے کی ذمہ داری لیتا ہوں اور ہر کام کا جواب دینے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے حکومت اور اس کے وزراء کو چیلنج کیا کہ وہ ایل این جی ٹرمینل مہنگے لگانے سمیت کسی بھی الزام پر براہ راست مناظرہ کر لیں، اگر الزام سچ ثابت ہو جائے تو انہیں جیل میں ڈال دیں ورنہ فواد چوہدری اور غلام سرور جیل جانے کو تیار رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں نہ شرم ہے نہ حیا ہے، چندہ اکھٹا کر کے وفاقی وزیر اطلاعات اور صوبائی وزیر اطلاعات کا نفسیاتی معائنہ کرایا جائے، یقین ہے یہ پاس نہیں ہوں گے۔

تازہ ترین