اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عدالت عظمی آج بدھ کو نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے اسلام ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف چیئرمین نیب کی اپیلوں کی سماعت کریگی۔ سپریم کورٹ نے جسٹس عمر عطا بندیال کی بنچ میں شرکت سے معذرت کی خبرجھوٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خرابی صحت کی وجہ سے بنچ میں شامل نہیں ہو رہے۔چیف جسٹس میا ں ثاقب کی سربراہی جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل خصوصی بنچ آج دن ڈیڑھ بجے کیس کی سماعت کریگا ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے 19 ستمبر کو ا ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے ملنے والی سزائوں کیخلاف نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں کی سماعت کے دوران عبوری حکم میں سزائیں معطل کر دی تھیں جسکے بعد تینوں کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔