• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالام کے نوجوان سے شادی کیلئے آنے والی بھارتی لڑکی کی مبینہ طور پر گرفتاری اور رہائی

سوات(نمائندہ جنگ)سوات کی وادی کالام کے نوجوان اعجاز خان اورشادی کے لئے پاکستان آنے والی بھارتی لڑکی مہرالنساء کی مبینہ طور پر گرفتاری اور رہائی ،پولیس نے گرفتاری کی تردید یا تصدیق نہیں کی ،نوجوان نے خیبرپختو نخوا حکومت سے اپنی بیوی مہرالنساء کے ویزہ میں توسیع کرنے کا مطالبہ کردیا ،سوات کی وادی کالام کے موضع اتروڑ کے رہائشی نوجوان اعجاز خان سے فیس بک پر دوستی کے بعد پاکستان پہنچ کر شادی کرنے والی بھارتی لڑکی مہرالنساء کا ویزہ ختم ہونے پر کالام پولیس نے مبینہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے جوڑے کو حراست میں لے لیا اعجاز خان نے اپنی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ مشران نے مداخلت کرکے ہماری ذمے داری لے لی جس پر ہمیں چھوڑدیا گیا اعجاز خان نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہرالنساء اب میری ہی نہیں پورے خیبر پختونخوا کی عزت ہے اور حکومت سے میں اپیل کرتاہوں کہ وہ اس کے ویزے میں توسیع کے لئے اقدامات اٹھائیں ،دوسری جانب پولیس نے اعجاز خان اور اس کی بھارتی شہری بیوی کو گرفتار کرنے اور رہائی کی تصدیق یا تردیدنہیں کی ۔
تازہ ترین