• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاست گجرات میں لڑکیوں اور تنہا خواتین کے موبائل فون کے استعمال پرپابندی

ممبئی (رائٹرز) بھارت کی مغربی ریاست گجرات نے لڑکیوں اور تنہا خواتین کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔ دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ ان آلات سے لڑکیوں کی اپنی تعلیم پر توجہ نہیں دے پاتیں۔ گجرات کے اضلاع بانسکاناتھا اور مہسانا کے دوگائوں میں یہ پابندی لگائی گئی ہے اور دیگر گائوں بھی اس مہم کا حصہ بن رہے ہیں۔ اس پابندی کے مطابق 18برس سے کم عمر اور غیر شادی شدہ خواتین کو موبائل فون رکھنےکی اجازت نہیں ہوگی۔ مہسانا کی ڈسٹرکٹ کونسل کے صدر رنجیت سنگھ ٹھاکر کا کہنا کہ ’’ لڑکیوں کے پاس اگر موبائل فون ہوتو نہ صرف یہ کہ وہ ٹھیک طریقے سے پڑھتی نہیں ہیں بلکہ وہ ہر قسم کی بری صورتحال کا شکار بھی ہوسکتی ہیں۔
تازہ ترین