اوکاڑہ( وارث حیدری )جمعیت علمائے اسلام ف و متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی طرف سے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کی ذاتی حوالے سے شرکت کے امکانات بڑھ گئے ۔معتبر ذرائع نے ’’جنگ ‘‘ کو بتایا کہ اس مجوزہ اے پی سی میں ن لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مرکزی قائدین نے نوازشریف اور آصف زرداری کی الگ کمرہ میں ون آن ون ملاقات کروانے کے آپشن پر بھی غور وخوض شروع کر دیا گیا ہے تاکہ دونوں کے مابین پائے جانے والے اختلافات ختم ہو سکیں۔