اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل،این این آئی) چیف جسٹس ثاقب نثار نے زیر زمین پانی پر ٹیکس سے متعلق پنجاب اور بلوچستان کی رپورٹس مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ نے تو گدھا ہی کنویں میں ڈال دیا ہے، اس سے بہتر ہے پیسے لیے ہی نہ جائیں، ملک خشک ہو رہا ہے، دنیا ہمارے متعلق بات کر رہی ہے اورپانی سے متعلق کانفرنس میں کوئی حکومتی نمائندہ نہیں آیا۔سپریم کورٹ نے چاروں صوبوں کے سیکر ٹریز کو طلب کرلیا سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں زیرزمین پانی بلامعاوضہ بوتلوں میں فروخت کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت میں رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیاکہ پنجاب نے رپورٹ میں پانی کے استعمال کو 3 حصوں میں تقسیم کیا جن علاقوں میں پانی کی کمی ہے وہاں ایک لیٹر پر 75 پیسے ادا کرنے ہونگے جہاں پانی کی کمی نہیں وہاں ایک لیٹر پانی پر 15 پیسے ہونگے۔