• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہبازاور سعد رفیق کی کیمپ جیل میں حنیف عباسی سے ملاقات ،سیاسی صورتحال پر گفتگو

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی حمزہ شہبازاورخواجہ سعد رفیق نے لاہور کی کیمپ جیل میں قید پارٹی رہنما حنیف عباسی سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور مقدمے کے بارے میں بات ہوئی۔ اس موقع پر خواجہ عمران نذیر بھی ہمراہ تھے۔حنیف عباسی سے ملاقات جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں ہوئی جو آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ جیل ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی ملاقات کی اجازت لینے آئی جی جیل کے پاس خود گئے تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال اور مقدمے کے بارے میں بات ہوئی، رہنمائوں نے حنیف عباسی کو یقین دہانی کرائی کہ پارٹی آپ کے ساتھ ہے۔
تازہ ترین