• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف چار سے زائد ووٹوں پر بننے والی حکومت گرانے کی جلدی نہیں ، حمزہ شہباز

پنجاب اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ انہیں صرف چارسے زائد ووٹوں سے بننے والی حکومت گرانے کی کوئی جلدی نہیں ہے،حکومت کو موقع دینا چاہتے ہیں تاکہ جمہوریت چلتی رہے اور ان کے جھوٹ بھی بےنقاب ہوتے رہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنماحمزہ شہباز نے ماڈل ٹاؤن لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے این آر او مانگا کس نےہے،وہ خودہیلی کاپٹرکیس میں پھنسےہیں،ان کےساتھی بھی کرپشن میں لتھڑے ہوئے ہیں، مگروہ دوسروں کوتڑیاں لگاتے ہیں کہ چھوڑوں گا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ این آر او پرویز خٹک، علیم خان بابر اعوان کو چاہئے ہوگا ہمیں نہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ وہی ہیں جو نواز شریف کی گاڑی کندھوں پر اٹھایا کرتے تھے۔

تازہ ترین