• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل این جی اسیکنڈل دوبارہ کھل گیا،نیب کا شاہد خاقان کو طلب کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(آ ئی این پی) قو می احتساب بیورو (نیب )نے ایل این جی سیکنڈل پھر سے کھو لتے ہو ئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطا بق نیب راولپنڈی نے ایل این جی سکینڈل کی دوبارہ انکوئری شروع کر دی ہے،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزارت پیٹرولیم کے سابق افسران کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب نے متعلقہ وزارتوں سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا جس کے لئے وزارت پٹرولیم کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ اس سے قبل نیب کراچی نے کیس بند کر دیا تھا۔

تازہ ترین