• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف جائیدادکیس،آئندہ سماعت پرتمام تفصیلات کی فراہمی یقینی بنانیکی ہدایت

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے مشرف جائیداد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر بار کوئی نہ کوئی جواز نہ ہونے پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنا پڑتی ہے،آئندہ سماعت پر تمام تفصیلات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگر د ی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کے بیرون ملک فرار اشتہاری ملزم سابق صدر پرویز مشرف کے اثاثہ جات سے متعلق کیس میں ایف آئی اے کے پراسکیوٹر اور ایس ایچ او کے پیش نہ ہونے پر سماعت 15دسمبر تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین