• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق آج کرک سے کرپشن فری پاکستان مہم کا آغاز کرینگے

کرک(نمائندہ جنگ) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق بحیثیت مرکز ی امیر آج پہلی دفعہ کرک میں جلسہ اسلامی انقلاب سے خطاب کرینگے۔ یہ جلسہ کرپشن فری پاکستان مہم کا پہلاجلسہ ہوگا۔ جلسہ کے شرکاء کو آئندہ کالائحہ عمل اور پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے اپناایجنڈا پیش کرینگے۔ جلسہ اسلامی انقلاب کے حوالے سے تمام تیاریاںمکمل ہوچکی ہیں۔ ہزاروں افراد کے لیے پنڈال تیار، کرسیاں اور در یا ں بچھائی جاچکی ہے۔ جلسہ عام میں مختلف یونین کونسلوں کے جلوس شرکت کرینگے۔ اس موقع پر مختلف یونین کونسلوں سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیات اور منتخب کونسلرز جماعت اسلامی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کرینگے۔
تازہ ترین