کوئٹہ(صباح نیوز)ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی سیاسی امور کی کمیٹی اور ایشیائی پارلیمان کے قیام کی خصوصی کمیٹی کااجلاس 29اکتوبر سے گوادر میں شروع ہوگا جس میں 26 ایشیائی ممالک کے 97مندوبین شرکت کرینگے ، اجلاس میں خطے میں دیرپا امن کے قیام ، باہمی تجارتی روابط کو فروغ دینے ، اقتصادی تعاون کو مستحکم بنانے اور دنیا کے مختلف فورم پر ایشیائی ممالک کا مختلف حوالے سے نکتہ نظر موثر انداز میں یک آواز ہو کر پیش کرنے سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے جن ممالک نے اجلاس میں شرکت کے لئے آمادگی ظاہر کی ان میں تھائی لینڈ، شام ، انڈونیشیا، اردن ،ساموا، افغانستان ، لاس، کمبوڈیا، نیپال، سعودی عرب، بحرین، مشرقی تیمور، روس، بھوٹان، ایران، لبنان، قطر، اومان، ترکی، متحدہ عرب امارات، فلپائن، چین، سری لنکا، عراق ، آذربائیجان سمیت بین الپارلیمانی یونین اور ایشین پارلیمانی اسمبلی سیکرٹریٹ کے نمائندے شرکت کریں گے۔