پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائی کور ٹ بار نے صوبے کے دیگر بارز کو ضروری قانونی کتب کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور ابتدائی طور پر مردان اور تخت بھائی بار کی لائبریریوں کیلئے متعلقہ کتب بار ایسوسی ایشنز کے حوالے کر دی گئیں‘ پشاور ہائی کورٹ بار کے جنرل سیکرٹری یاسر خٹک کی سربراہی میں گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ کی کابینہ نے مردان اور تخت بھائی بار کا دورہ کیا اور وکلاء کو درپیش مسائل کے حل میں یقینی تعاون کی فراہمی کا بھی اعادہ کیا جبکہ وکلاء کو قانونی فیصلوں سے مستفید ہونے سے متعلق لاکھوں روپے مالیت کی کتب بھی فراہم کی گئیں ‘ یاسر خٹک نے اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ پشاور ہائیکورٹ بار پرنسپل بار ہے جنہیں متعلقہ بارز کے مسائل سے بخوبی آگاہی ہے اور ہر سطح پر اس کو اٹھایا جائے گااور وکلاء کو اس کا جائز حق دلوائے گی بعد میں کتب متعلقہ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو حوالے کر دی گئیں ۔