لاہور(خصوصی رپورٹر) لوکل گورنمنٹ پنجاب میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں غیر تسلی بخش کارکردگی پرگلبرگ ، علامہ اقبال ٹاؤن اورنشتر زون کے میونسپل آفیسرزریگولیشن کوعہدوںسےہٹادیاگیا ہے، ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات پنجاب کے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 کے ساجد مشرف کو زونل آفیسر ریگولیشن اقبال ٹاؤن ،ساجد مشرف کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شرقپور شریف سے زیڈ او ریگولیشن علامہ اقبال ٹاؤن زون تبادلہ کیاگیا۔گریڈ 17 کے زونل آفیسر ریگولیشن نشتر زون الطاف حسین کا ڈی او ایم آر گوجرانوالہ،اشفاق حسین کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جہانیاں تعینات کیا گیا۔ گریڈ 17کے محمد عنصر عنایت کو میونسپل آفیسر پلاننگ میونسپل کمیٹی فیصل آباد تعینات کردیاگیا۔گریڈ 17کے اعجاز حسین ملک کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ظفر وال،ارشد محمود کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ہارون آباد ،خلیل احمد نئیر کوچیف آفیسر میونسپل کمیٹی اٹک تعینات کیا گیا جبکہ گریڈ 16 کے عامر اختر بٹ کو زونل آفیسر ریگولیشن گلبرگ، زونل آفیسر ریگولیشن گلبرگ راشد محمود کو لوکل گورنمنٹ بورڈ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے،گریڈ 16 کےآفیسر وحید قمر کو سینیئر سب انجنیئر میونسپل کمیٹی کمیر،زونل آفیسر ریگولیشن اقبال ٹاؤن احسان سرور زیدی کو لوکل گورنمنٹ بورڈ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔گریڈ 16 کے آفیسر محمد فیصل کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لالیاں ، سید حسنین شاہ کو ڈی او ایف چنیوٹ اور خاور جاوید کو لوکل گورنمنٹ بورڈ رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیا ، فرحت علی خان کا چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جھنڈ جبکہ عبدالَغفور کو لوکل گورنمنٹ بورڈ رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیاہے۔