• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرکے عوام کومشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا، آصف زرداری

کراچی(مانیٹرنگ سیل) سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ میں خود جلد تھرکا دورہ کروں گا اورتھرکے عوام کومشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا، تھرکے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کر نے کیساتھ جلد خود بھی وہاں کا دورہ کروں گا۔ سابق صدرآصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خاص محکمہ برائے انسانی حقوق ڈاکٹرکھٹومل جیون کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ڈاکٹرکھٹو مل جیون نے تھرکی قحط زدہ صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی۔ملاقات کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ تھرکے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے، اگرپانی کی فراہمی کا منصوبہ آسانی سے شروع کیا جاسکتا ہے توفراہم کیا جائے گا، تھرکول جیسا منصوبہ تھرکوترقی کی راہ پرگامزن کرے گا اورتھرکی تقدیراب بدل جائے گی، ہم ہرمسئلے کا حل چاہتے ہیں۔

تازہ ترین