• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں ڈیڑھ ارب ڈالرتحفہ ملا،یہ 3ارب فقط ڈپازٹ ہیں، اسحاق ڈار

کراچی(جنگ نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق وزیرخزانہ اسحا ق ڈار نے کہا ہے کہ ملک اور اسپتال چلانے میں فرق ہے ،پی ٹی آئی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہےسعودی عرب نے ن لیگی کے گزشتہ دورحکومت میں1.5ارب ڈالر کا تحفہ دیا تھاپی ٹی آئی گورنمنٹ کو 3ارب ڈالر کا تحفہ نہیں دیا گیا بلکہ یہ صرف ڈیپازٹ ہے ۔پیپلزپارٹی کی حکومت میں چین نے بھی 1ارب ڈالر کے ڈیپازٹ رکھوائے تھے ،پی ٹی آئی نے حکومت میں آنے سے پہلے کوئی تیاری نہیں کی پاکستانی حکمران دنیا بھر میں اپنی بے بسی ظاہر کررہے ہیں جس سے منفی تاثرابھررہاہے پاکستان کوسعودی عرب کاشکرگزار ہونا چاہئے ۔پاکستان کے برادرملک سے دوستانہ تعلقات رہے ہیں،سعودی حکومت نے ایٹمی دھماکوں کے بعد 2ارب روپے کا تیل فراہم کیا ۔یمن سعودی تنازعہ کے حوالے سے تحریک انصاف کے تین ایم این ایز نے پارلیمانی قرارداد میں ایسے جملے درج کرائے جوسعودی عرب جیسے دوست ملک کیلئے نامناسب تھے ۔
تازہ ترین