• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے گوادر بندرگاہ تک فوجی رسائی کا مطالبہ نہیں کیا، رئیر ایڈمرل جاوید اقبال

بیجنگ (رائٹرز) پاک بحریہ کے ایک سینئر افسر نے جمعہ کے روز بتایا ہے کہ چین نے گوادر کی بندرگاہ تک فوجی رسائی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکا اور بھارت میں یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہے کہ چین گوادر کی بندرگاہ کو ، جس کی فنڈنگ خود چین ہی کررہا ہے، اپنی بحری افواج کا بیس بنائے گا۔ گوادر جو جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں واقع ہے، کو چین کاکے 60ارب ڈالر کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا شاہی جوہر ہے۔ بیجنگ میں منعقدہ ژنگ شان فورم میں پاک بحریہ کے رئیر ایڈمرل جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ علاقائی سمندری منظرنامے پر گوادر ایک نمایاں اہمیت کا اضافہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادار خالصتا ایک کمرشل منصوبہ ہے اور اس کا کوئی ڈھکا چھپا فوجی مقصد نہیں۔
تازہ ترین