• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجل اور اچھڑو تھر میں وبائی بیماری پھیلنے سے 30مویشی ہلاک

خیرپور(بیورورپورٹ)نارا تحصیل کے تجل اور اچھڑو تھر کے علاقوں میں مویشیوں میں وبائی بیماری پھیل گئی ایک ہفتے کے دوران 30مویشی ہلاک ہو گئے وبائی بیماری گائے ،بھینسوں اور بکریوں میں پھیلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور کی تحصیل نارا کے تجل اور اچھڑو تھر کے علاقوں میں مویشیوں میں وبائی بیماری پھیل گئی ہے ایک ہفتے کے دوران 30مویشی ہلاک ہو چکے ہیں مویشیوں میں وبائی بیماری پھیلنے سے مویشی مالکان میں بڑی تشویش اور بے چینی پھیل گئی ہے کیونکہ تجل اور اچھڑو تھر کے لوگوں کا گذر بسر مویشیوں پر ہے جو مویشیوں کو اپنے سامنے مرتے دیکھ کر سخت مایوس اور پریشان ہو جاتے ہیں مویشی مالکان کا کہنا ہے کہ مویشیوں میں پھیلی ہوئی وبائی بیماری پر قابو پانے کے لیے اینیمل ہسبنڈری کے ڈاکٹروں کی ٹیمیں ہنگامی بنیادوں پر نارا بھیجی جائیں۔
تازہ ترین