• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر پر خاموشی سےمسئلہ حل نہیں ہوگا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کےپاکستان کا حصہ بننے تک جدوجہد جاری رکھیں گے، ایک منٹ کی خاموشی سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، 71 سال کی خاموشی نے یہ حال کردیا ہے، اب بولنے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کشمیریوں کی آواز سے آواز ملانے کی ضرورت ہے، آج بھی ہمارا نعرہ یہی ہے کہ کشمیری ہمارے ہیں، ہم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

انہوں نےحکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرکاز کے لیے ڈپٹی وزیرخارجہ کے تقرر اور بین الاقوامی کانفرنس بلائی جائے۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کا یہی نعرہ ہے کہ ہم ڈرنے والےنہیں، کشمیری عوام نے جدو جہد کا حق ادا کردیا، اب کشمیریوں کی آواز سے آواز ملانے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین