جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کے بائی پاس روڈ پر کسٹم پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر 30ہزارلیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر کسٹم پولیس جیکب آباد کے انچارج عزیز کٹپر نے بتایا کہ کسٹم پولیس کی جانب سے سخت چیکنگ کے بعد خفیہ طریقے سے ایل پی جی باؤزر کے ذریعے کوئٹہ سے لاہور ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جو ناکام بنائی ہے کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جب گاڑی کسٹم چیک پوسٹ کراس کررہی تھی تو رکنے کا اشارہ کیا نہ ر کنے پر ہم نے گاڑی کا تعاقب کیا تو ڈرائیور گاڑی چھو ڑ کر فرار ہو گیا۔