• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساف فٹ بال ، پاکستان سیمی فائنل میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستانی ٹیم ساف انڈر 15 فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ نیپال میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بھوٹان کو 4-0 کی شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ اس سے قبل پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 2-1 کی شکست دی تھی۔ گروپ بی میں پاکستان نے اپنے دونوں میچز جیت کر چھ پوائنٹس حاصل کئے ہیں جبکہ گروپ اے سے بنگلہ دیش اور نیپال کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل یکم نومبر کو جبکہ فائنل 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین