• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں ایشین پارلیمنٹری اسمبلی ہوگی26 ممالک کے مندوبین شرکت کرینگے

کوئٹہ(خ ن)سینٹ آف پاکستان کے زیراہتمام حکومت بلوچستان کے اشتراک سے ایشین پارلیمنٹری اسمبلی کی کمیٹی برائے پولیٹیکل افیئرز کی تین روزہ کانفرنس کا گوادر میں انعقاد کیا جارہاہے۔ 29اکتوبر سے شروع ہونے والی ایشین پارلیمنٹری اسمبلی میں 26ممالک کے 100سے زائد مندوبین شریک ہوں گے جبکہ انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین اور ایشین پارلیمنٹری سیکریٹریٹ کے نمائندے بھی سیمینار میں شرکت کریں گے۔ سیمینار کے انعقاد کے لئے صوبائی حکومت نے سینٹ آف پاکستان کو بھرپور معاونت فراہم کی ہے، سیمینار کا موضوع امن اور ترقی ہے اور اس کا انعقاد ایک تاریخی پیشرفت ہے جس سے گوادر کی جغرافیائی اہمیت بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوگی اور شریک ممالک کے درمیان معاشی تعاون کو فروغ ملے گا، بین الاقوامی کانفرنس گوادر پورٹ کے ذریعے خطے میں تجارتی ومعاشی سرگرمیوں کے فروغ کی بنیاد ثابت ہوگی۔
تازہ ترین