کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ سے پولیس نے 8غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا پولیس کے مطابق بجلی گھرتھانہ کے عملہ نے ائیرپورٹ روڈ پر قائم ناکے کے قریب8مشتبہ خواتین اور بچوں کو دیکھ کر پوچھ گچھ کی تو معلوم ہوا کہ وہ غیر ملکی ہیں اور بغیر کسی سفری دستاویزات کے سفر کررہے ہیں،پولیس نے حراست میں لئے گئے افراد کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ،پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد کا تعلق روس سے ہے۔