وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناہےکہ خواہش ہے کہ احتساب کا عمل جاری رہنا چاہیے، احتساب کے ادارے کسی حکومت کے تابع نہیں ہیں، آصف زرداری بھی جانتےہیں کہ حکومت کا کسی پر کوئی زور نہیں۔
اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس پر بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پہلے اتحاد بنتے تھے، آج مجھے اے پی سی کا ایجنڈا سمجھ نہیں آرہا، اے پی سی بامقصد ہونی چاہیے یہ تو اپنے بچاؤ کا کوئی پروگرام لگتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہسندھ میں کوئی گورنر راج نہیں لگے گا، پاکستان کے مسائل 60 دنوں میں تو پیدا نہیں ہوئے، عوام بھی جانتے ہیں کہ اس ملک کے مسائل کیا ہیں۔
جنوبی پنجاب سے متعلق سوال پر ان کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب ایک ضرورت ہے اس سے انکار نہیں کیاجاسکتا تاہم صوبہ جنوبی پنجاب کیلئے دو تہائی اکثریت کیلئے اپوزیشن کا ساتھ چاہیے۔