کراچی (اسٹاف رپورٹر) پشاور میں کھیلی جانے والی قومی خواتین والی بال چیمپئن شپ پاکستان واپڈا نے مسلسل14ویں مرتبہ جیت لی، اتوار کو فائنل میں پاکستان آرمی کو 1-3 سے شکست دی ۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے پنجاب کو تین صفر سے شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ، مہمان خصوصی پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئر مین چوہدری محمد یعقوب تھے۔ ان کے ساتھ فیڈریشن کے سیکرٹری شاہ نعیم ظفر بھی موجودتھے ۔