• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں ایشیائی پارلیمانی کانفرنس آج سے شروع ہوگی

اسلام آباد( طاہرخلیل)ایشیائی پارلیمانی رہنماؤں کی کانفرنس آج سےگوادرمیں شروع ہو رہی ہے،26 ایشیائی ممالک سے پارلیمانی رہنما اور مندوبین شرکت کریں گے،تمام انتظامات اور تیاریاں مکمل، 50 سے زائد مندوبین اور ارکان سینیٹ گوادر پہنچ گئے ۔سینیٹ آف پاکستان کے زیراہتمام منعقد ہونے والی کانفرنس کےتمام انتظامات اور تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، مختلف ممالک کے مندوبین کا گوادر پہنچنے پرروایتی کلچر کے ساتھ شاندار استقبال کیا گیا۔ اتوار کوبین الپارلیمانی یونین کے سیکرٹری جنرل مارٹن چونگ گانگ اور ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل محمد رضا ماجدی کےعلاوہ 50 سے زائد مندوبین اور ارکان سینیٹ گوادر پہنچے ۔قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی نے گوادر ایئرپورٹ پر ان کا خیر مقدم کیا،سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز ،سینیٹر کہدہ بابر، سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک ودیگر اعلیٰ حکام بھی موجو د تھے۔بین الپارلیمانی یونین کے سیکرٹری جنرل نےکہا کہ انہیں گوادر کی ثقافت ، معاشرتی خدوخال ، معیشت کے بنیادی عناصر اور ترقی کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ترکی ، شام ،قطر، اردن ، بحرین ، انڈونیشیاء ،چین اور دیگر ملکوں کے مندوبین نے بھی گوادر کی ثقافت اور روایات کی تعریف کی۔ وفد کے اعزاز میں ایک مختصر استقبالیہ بھی دیا گیا،قبل ازیں سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایشیائی پارلیمانی اسمبلی ڈاکٹر خرم علی کے درمیان اجلاس کے انعقاد اور اس سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔

تازہ ترین