• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولیاء اللہ کےمزارات رشدوہدایت کاسرچشمہ ہیں،شاہ محمود قریشی

ملتان (سٹاف رپورٹر)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہاہےکہ اولیاء اللہ کےمزارات رشدوہدایت کاسرچشمہ ہیں جہاں سےمحبت‘اخوت‘بھائی چارے اور امن کاپیغام ملتاہے‘اللہ تعالی ان آستانوں کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے‘یہ آستانےعقیدتوں کامرکزہیں‘صاحبزادہ قاری احمدمیاں خان نقشبندی نےکہاکہ پیرطریقت مولانا حامد علی خانؒ نےساری عمر قرآن وسنت کادرس دیا اور لوگوں کےدلوں میں عشق رسول ؐ کی شمع کوفروزاں کیا۔وہ جامعہ اسلامیہ خیرالمعادقلعہ کہنہ قاسم باغ پرمولانا حامد علی خان ؒ کے 40ویں سالانہ عرس مبارک کی تیسری نشست سے خطاب کررہےتھے۔صاحبزادہ قاری احمد میاں نےکہاکہ اولیاء اللہ کےمزارات پرحاضری سےایمان کی تازگی اورنجات کاراستہ ملتاہے‘انہوں نے متوسلین و مریدین پر زور دیا کہ پیرطریقت کی تعلیمات یہی ہیں کہ ہم اتباع رسول ؐ کےمطابق زندگی بسرکریں‘رزق حلال کی عملی مثال بنیں۔تقریب کےمہمان خصوصی پیرسیدولی محمد ثانی سرکار‘مخدوم سیدسہیل گیلانی تھے۔تقریب میں علامہ غفران محمودسیالوی‘علامہ احمدرضااعظمی نےبھی خطاب کیا‘صاحبزادہ نعمان میاں حامد‘صاحبزادہ معصوم میاں حامد‘صاحبزادہ حسان میاں حامد‘زاہدبلال قریشی‘ سلیم قریشی حامدی‘علامہ حفیظ اللہ نقشبندی‘ پروفیسر عبدالقدوس حامدی‘قاری عبدالغفارنقشبندی‘قاری رمضان کریمی‘ فدا محمد حامدی‘ سجادعلی حامدی‘ پروفیسر اختر انصاری ‘مولانا ضیاء الباروی‘مولاناعزیز الرحمٰن حامدی‘ حاجی عبدالصمد حامدی ‘علامہ رکن الدین حامدی‘سیدفیض الحسن گیلانی‘ڈاکٹراشرف قریشی‘قاری غلام شبیر سواگی‘ اختر عالم قریشی‘حافظ ظفرقریشی‘مولاناامان اللہ مہروی ‘ غلام مرتضیٰ نیازی‘قاری محمدسعید‘مولانا فتح محمد حامدی‘ ڈاکٹرتسلیم قریشی‘ارشداقبال نیازی‘قاری حق نواز سعیدی‘حافظ نجیب‘بشارت قریشی‘ قاری اللہ داد سعیدی‘ایوب قریشی‘اشرف قریشی‘ الیاس قریشی‘ مولانا عبدالرزاق‘مبشرقریشی ودیگرموجود تھے ۔ختم شریف کی تقریب میں محفل حسن قراۃ ہوئی جبکہ ختم شریف حسان میاں‘نعمان میاں‘معصوم میاں نےپڑھا‘ دعا صاحبزادہ ناصرمیاں نقشبندی نےکرائی‘ تقریب میں معززین شہر‘سیاسی‘ دینی ‘سماجی شخصیات نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
تازہ ترین