• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لورالائی،ایف سی کے زیراہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کوئٹہ(پ ر)آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم کی ہدایت پرفرنٹیر کو ر بلو چستان لورالائی سکاؤٹس کی جانب سے لورالائی کے علاقے کلی ماہیوال میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں نے تقریباً 397سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا جن میں مرد خواتین اور بچے شامل تھے ۔ مریضوں کی ضروریات کے پیش نظر جدید میڈیکل لیب الٹراساؤنڈ ای سی جی کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں ۔اس کے علاوہ کیمپ میں موجود بچوں میں تعلیمی شعور اجا گر کرنے کے لئے سٹیشنری اورکھیلوں کے میدان آبادکرنے کے لئے سپورٹس سامان بھی تقسیم کیا گیا۔علاقے کے لوگوں نے ایف سی بلوچستان کی جانب سے اور طبی کیمپ میں فراہم کی جانے والی سہولیات کی تعریف کی۔
تازہ ترین