وائٹ ہاؤس میں ہیلووین پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی صدر اور خاتون اول نے بچوں سے ملاقات کی اور بچوں میں کینڈیز بھی تقسیم کیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ہیلووین پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ملینیا ٹرمپ نے فوجی اہلکاروں اور مقامی افراد کے بچوں سے ملاقات کی۔
ہیلووین کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی اس ہیلووین پارٹی میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ملینیا ٹرمپ نے نا صرف بچوں کے ساتھ وقت گزارا بلکہ ہنسی مذاق بھی خوب کیا جبکہ بچوں کو چاکلیٹ کا تحفہ بھی دیا ۔
دوسری جانب منفرد فلمی کرداروں کا روپ دھارے بچوں نے امریکی صدر اور خاتون اول سے ملاقات اور ہیلووین کے اس تقریب کو خوب انجوائے کیا۔