کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہزارہ محمڈن نے آل کراچی فٹ بال ٹورنامنٹ میں جلال مراد کو شکست دیکر سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیراہتمام ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہزارہ محمڈن فٹ بال کلب نے جلال مراد فٹ بال کلب کو پنالٹی ککس پر 5-3سے شکست دی۔ کھیل مقررہ وقت پر ایک ایک گول سے برابر رہا جس پر میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر کیا گیا۔