• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: فائرنگ سے جنرل کونسلر بیٹے سمیت جاں بحق

گوجرانوالہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے مسلم لیگ نون سے تعلق رکھنے والے جنرل کونسلر شوکت علی اپنے بیٹے سمیت جاں بحق ہوگئے، فائرنگ سے مقتول کا دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا۔

فائرنگ کے الزا م میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

ایس پی سٹی شہباز الٰہی کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے راجکوٹ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں شوکت علی کا بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ شوکت علی اور ان کا دوسرا بیٹا زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شوکت علی دم توڑ گئے۔

مقتول کے بھائی کے مطابق گھر کے باہر چار نوجوان آپس میں جھگڑ رہے تھے، والد بیٹوں سمیت باہر آئے اورجھگڑا کرنے والے نوجوانوں کا منع کیا، جس پر تلخ کلامی ہوئی اور نوجوانواں نے فائرنگ کر دی۔

پولیس نے فائرنگ کرنے والے تنویر نامی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے تفتیش کر رہی ہے۔

تازہ ترین