• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ، 4افراد جاں بحق

خیبر پختون خوا کے شہر چارسدہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق چارسدہ کے علاقے تالا شاہ میں فائرنگ سے 2خواتین اور ایک بچے سمیت 4افراد کے جاں بحق ہونے کا سبب گھریلو تنازع بنا۔

فائرنگ کرنے والا ملزم باآسانی فرار ہوگیا جسے پولیس تلاش کر رہی ہے۔

جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

تازہ ترین