پنجاب کے وزير اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہےکہ شہباز شریف اب زرداری کے کندھوں پر بیٹھ کر احتساب سے فرار چاہتے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف اور زرداری ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اسمبلی آئیں یا شالامار باغ، عوام اب ان کے فریب میں نہیں آئیں گے۔
فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے زرداری کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یوٹرن کی میراتھن ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی، شہباز شریف ماضی میں لاہور اور لاڑکانہ کی گلیوں میں گھسیٹنے کا دعویٰ کرتے تھے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ آصف زرداری اور شہباز شریف قومی خزانے کے لیے سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں۔