• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کو چلانے کیلئے قرضہ نہیں لیا، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صدر پاکستان کل دھابیجی ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، ریلوے کو چلانے کے لئے کوئی قرضہ نہیں لیا گیا۔

کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے ٹریک کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے، سو دن میں دس ٹرینیں چلانے کا وعدہ پورا کریں گے، پیسہ نہیں ہے پھاٹک لگانے کے لئے چین سے رابطہ کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ فضل الرحمٰن اسلام کے نام پر اسلام آباد کو دیکھ رہے ہیں، زرداری کے اثر سے بلاول باہر نکل رہا ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے سی پیک کی ریڑھ کی ہڈی ہے، محکمے کو آج تک کمیشن کھانے کا ذریعہ بنایا گیا، جلد 160 کی اسپیڈسے ریلوے چلائی جائے گی، خریدے ہوئے انجن ناکارہ ہیں جنہیں کمیشن کی خاطر لایا گیا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ دھابیجی ایکسپریس مزدوروں کے لئے ہوگی، جلد حیدرآباد ایکسپریس، کے پی کے میں رحمٰن بابا اور سکھر ایکسپریس بھی چلائی جائے گی۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ کوئٹہ۔ گوادر ریل چلانے اور گوادر میں اسٹیشن بنانے کا ارادہ ہے، کراچی میں سرکلر ریلوے کی ذمہ داری ملی تو پوری کروں گا۔

تازہ ترین