• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی رہنمائوں سمیت 20افراد کیخلاف مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تھانہ سچل میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین،رابطہ کمیٹی کے عہدیداران اور دیگررہنماؤں کیخلاف ایک خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمہ میں بغاوت، انسداد دہشت گردی اور ٹیلیگراف ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں ، الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کے عہدیداران کیخلاف ملیر ٹاؤن کے مختلف تھانوں میں گزشتہ سال کئی مقدمات درج ہوئے تھے۔تفصیلات کے مطابق غیر اخلاقی تقریر کرنے کے الزام میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سمیت متحدہ کی رابطہ کمیٹی کے عہدیداران اور رہنما ئوں کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 107/16 زیر دفعہ 120/A.120/B.509/34 انسداد دہشت گردی اور29ٹیلیگراف ایکٹ کے تحت سچل تھانے کی حدود کی رہائشی خاتون نسرین کی مدعیت میں درج کیا گیا ،۔
تازہ ترین