اسلام آباد( محمد صالح ظافر/ خصوصی تجزیہ نگار) پاکستان مسلم لیگ نون کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لاہور سے قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہونے کے بعد اسمبلی کا رواں اجلاس شروع ہونے سے ایک دن پہلے لندن چلے گئے اسطرح انہوں نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کی بجائے عزم لندن کو ترجیح دی۔ حد درجہ قابل اعتماد ذرائع نے جنگ / دی نیوز کے خصوصی سنٹرل رپورٹنگ سیل کو بتایا ہے کہ مری۔ کہوٹہ کے باسی شاہد خاقان عباسی کی فضائی کمپنی کا کاروبار انکے وزارت عظمیٰ سنبھالنے کی وجہ سے عدم توجہی کا شکار ہوگیا جس کے باعث وہ اپنی توجہ اسے درست کرنے پر مرتکز کر رہے ہیں ۔