اسلام آباد( طاہر خلیل) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے نیب حکام کو پیشکش کی ہے کہ سابق وزیراعظم ظفراللہ جمالی کو بلاکر معلوم کیا جائے ہم نے 63ارب روپے بیرون ملک کہاں رکھے ہیں،ذرائع کاکہنا ہے شجاعت حسین نے نیب کو پیشکش بھی کی اگر ہمارے 63ارب روپے مل جائیں تو 60 ارب آپ رکھ لیں اور 3ارب ہمیں دیں، نیب حکام نے ایک حالیہ میٹنگ میں شجاعت حسین کی توجہ ظفراللہ جمالی کے ایک انٹرویو کی جانب دلائی جس میں انہوں نے مبینہ طور پر دعویٰ کیا تھا کہ چوہدری خاندان نے63 ارب روپے بیرون ملک رکھے ہوئے ہیں ظفر اللہ جمالی نے اسی انٹرویو میں نوازشریف پربھی 83 ارب روپے باہر رکھنے کاالزام لگایا تھا۔