• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بولی و وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نےبھارتی فلم انڈسٹری کو کئی کامیاب ترین فلمیں دیں ہیں جن میں 3 ایڈیٹس، پی کے، دنگل، تارے زمین پر، دھوم 3 وغیرہ شامل ہیں لیکن آج تک انہوں نے اپنی کامیابی کا راز کسی کے ساتھ شیئر نہیں کیا جبکہ اُن کے مداحوں کی یہ دلی خواہش ہے کہ وہ اس بارے میں بات کریں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار عامر خان نے بلا آخر اپنی فلموں میں کامیابی کے راز سے پردہ اُٹھا دیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اُن کی کامیابی کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنی فلم کے لیے ایک روپیہ بھی معاوضہ نہیں لیتے لیکن جب فلم ہٹ ہوجاتی ہے تو منافع میں سے اپنا حصہ وصول کرتے ہیں۔

انہوں نے دوران انٹرویو کہا کہ ایک پروڈیوسر ہونے کی وجہ سے یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کا خیال رکھیں کہ فلم پر وہ بھی پیسا خرچ ہورہا ہے وہ ان کو واپس مل جائے، اس کے علاوہ ان کی فلم میں موجود ہر بندے کو پیسے ملیں۔ اسی لیے ان کی فلم سپر ہٹ جاتی ہےجس کے منافع میں سے وہ اپنا حصہ وصول کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ چیز مجھے ذمہ دار بناتی ہے اور یہی میری کامیابی کا راز بھی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ وہ ہر فلم میں کچھ نیا اور منفرد کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور نیا تجربہ کرتے ہوئے وہ کبھی بھی نہیں ڈرتے۔ عامرخان نے کہا کہ میں ناکام ہونے سے کبھی بھی نہیں گھبراتا بلکہ کوشش نہ کرنے سے گھبراتا ہوں جبکہ میں اپنی فلموں کے لیے معاوضے کے طورپرایک روپیہ بھی وصول نہیں کرتا۔

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلمیں بھارتی باکس آفس پر تو شاندار بزنس کرتی نظر آ ہی رہی ہیں لیکن اب اُن کی فلمیں چین میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑنے میں سب سے آگے ہیں۔ جس میں اُن کی فلم دنگل، پی کے اور 3 ایڈیٹس شامل ہیں جو کہ چین میں بے حد پسند کی گئی ہیں۔

واضح رہے عامر خان آج کل اپنی نئی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں جس میں ان کے ساتھ بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن، اداکارہ کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ شامل ہیں جبکہ فلم 8 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین