• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسیہ بی بی بریت کیخلاف کراچی سمیت مختلف شہروں میں احتجاج


سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے آسیہ بی بی کی بریت کے فیصلے کے خلاف تحریک لبیک پاکستان نے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج شروع کر دیا۔

آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف کراچی میں بلدیہ ٹاؤن 4نمبر، نمائش چورنگی، شارع فیصل اسٹارگیٹ، سہراب گوٹھ، الآصف اسکوائر، اورنگی ٹاؤن5نمبر اور سرجانی ٹاؤن فور کے چورنگی،ٹاور پر احتجاج جاری ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث شیر شاہ سے بلدیہ جانے والی سڑک بند ہے، دیگر سڑکیں بند ہونے کے باعث حیدرآباد سے کراچی آنے والے ٹریفک کو ابوالحسن اصفہانی روڈ کی طرف موڑدیاگیا ہے،مواچھ گوٹھ سے آنے والے ٹریفک کو ڈبہ موڑ کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

نمائش چورنگی بھی احتجاج کے باعث بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو متبادل راستے کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

احتجاج کی وجہ سے ٹاور پر ایم اے جناح روڈبھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ جناح برج سے ٹریفک کو آئی آئی چندریگر روڈ کی جانب موڑ دیا گیا ہے، ایم اےجناح روڈ پر جامع کلاتھ سے ٹریفک کوبابائے اردو روڈکی طرف موڑ دیا گیاہے۔

تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کی قیادت میں لاہور میں چیئرنگ کراس پر احتجاج کیا جارہا ہے، لاہور ہی میں ملتان روڈ، مانگا منڈی، چونگی امرسدھو، داروغہ والا چوک پر بھی احتجاج کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں فیض آبادانٹرچینج پر احتجاج جاری ہے جبکہ مظاہروں کے باعث اسلام آباد ایکسپریس وے شکریال سے اور جی ٹی روڈگوجرخان سے بند ہے۔

پشاور میں رنگ روڈ جمیل چوک اور پریس کلب کے باہر احتجاج کیا جارہا ہے،پشاور ہی میں شباب اہل سنت کے کارکن پریس کلب کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔

تازہ ترین