• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعاون بڑھانے کے امور پر اتفاق

وزیراعظم عمران خان سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر اور مضبوط بنانا ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم نے مسلم ممالک کے درمیان جاری تنازعات پر گہری تفتیش کا اظہار کرتے ہوئے یمن تنازع حل کے لیے ذاتی مصالحتی کردار ادا کرنے کی پیش کش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک میں عدم اتحاد کے باعث یمن کے عوام انسانی المیے کا شکار ہو رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اگر تمام متعلقہ فریقین رضامند ہوں تو مصالحتی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔

تازہ ترین