• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،یونیورسٹی اور کالجز اساتذہ کا مشترکہ جدوجہد پر اتفاق

کوئٹہ ( پ ر) بلوچستان کے کالجز اور یونیورسٹی اساتذہ نے تعلیمی شعبے کی بہتری اور پروفیسرز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشترکہ جدوجہد اور باہمی تعاون سے اقدامات اٹھانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروفیسرز کے وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا پروفیسرز کے مسائل یکساں ہیں ان کے مابین غلط فہمیاں پیدا کرنے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جاسکتی۔ ان خیالات کااظہار بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن اور اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے جامعہ بلوچستان اور ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ میں منعقدہ خیر سگالی اجلاسوں کے دوران کیا واضح رہے کہ بی ایس سی پریکٹیکل امتحانات کے موقع پر دونوں کالج اور یونیورسٹی اساتذہ کے مابین جو مسئلہ پیدا ہوا تھا اس کے حل اور غلط فہمیوں کے ازالے کے لئے دونوں تنظیموں نے معاملے کے پرامن حل میں اپنا کردار ادا کیا اس سلسلے میں جذبہ خیر سگالی کے تحت پروفیسر آغا زاہد کی قیادت میں بی پی ایل اے کے وفد نے جامعہ بلوچستان جا کر جبکہ پروفیسر احمد شاہ کاکڑ کی قیادت میں اکیڈمک سٹاف کے نمائندہ وفد نے بی پی ایل اے دفتر آکر پروفیسرز سے ملاقات کی ملاقاتوں میں پروفیسرز کو درپیش مسائل پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں تنظیمیں مل کر پروفیسر ز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کریں گی۔ اس موقع پر اے ایس اے نے اعلان کیا کہ یونیورسٹی اساتذہ موجودہ امتحان میںبی پی ایل اے کے احتجاج اور بائیکاٹ کی وجہ سے یونیورسٹی سے باہر امتحان یا پریکٹیکل نہیں لیں گے۔
تازہ ترین