• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی ملتان کے تنظیمی اختلافات، عبدالقادر شاہین کو ثالثی کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے ملتان میں پارٹی اختلافات کے حوالے سے ممبر فیڈرل کونسل عبدالقادر شاہین کو 3 نومبر تک ملتان جانے کی ہدایت کر دی وہ پیپلز پارٹی کے تنظیمی عہدیداروں سے ملاقات کر کے تفصیلات حاصل کریں گے ، احمد محمود نے عبدالقادر شاہین کو تفصیلات حاصل کرنے کے بعد ثالثی کردار ادا کرکے اختلافات کے خاتمہ کی ہدایت کی ہے،پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ جنوبی پنجاب کے سابق صدر سلیم الرحمنٰ میو نے لاہور میں احمد محمود سے ملاقات کرکے تحفظات سے آگاہ کیا اس سلسلہ میں علی حیدر گیلانی بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں احمد محمود نے سلیم میو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکن متحد ہو کر پارٹی کو مضبوط کریں کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں قربانی دینے والے کارکنوں کو نظر انداز نہیں کیاجائے گا ۔
تازہ ترین