• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کی تاجر برادری تین نومبر کو اپنا کاروبار جاری رکھے، انجمن تاجران

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی صدر رحیم آغا حاجی عاشق اچکزئی حاجی نصرالدین کاکڑ ملک اکرم بنگلزئی حاجی فاروق شاہوانی غلام مہدی ہزارہ حاجی یعقوب شاہ کاکڑ پلاسٹک ایسوسی ایشن کے صدر سردار ولی افتخار حسین عطاء اللہ اچکزئی راج کمار محمد حسین نعمت خان ترین عبدالحق خلجی تاجر امن کے چیئرمین حیدر خان اچکزئی سردار نعمت اللہ سلمانخیل سید حیدر آغا صدام خان عبدالجلیل ترین ودیگر عہدیداروں  نے کہا ہے کہ تین نومبر کو ہڑتال کرنے والوں کو اپنی اصلیت کا اندازہ ہوجائےگا کوئٹہ میں پہلے ہی کاروبار نہیں دوسر ی طرف ایک ڈمی تاجر تنظیم اپنے مفادات کی خاطر تاجروں کو ورغلا کر سیاست چمکارہی ہے انہوں نے کہا کہ تین نومبر کو کوئی ہڑتال نہیں ہوگی تاجر برادری ا ب باشعور ہیں وہ کسی کے خوشنما نعروں میں کسی صورت نہیں  آئے گی گزشتہ 18 سال سے یہ گروہ تاجروں کو مختلف حربوں سے استعمال کررہی تھی جب سے انجمن تاجران بلوچستان وجود میں آئی ہے قبضہ گروپ کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں کوئٹہ سمیت صوبہ بھر کی تاجر برادری اب باشعور ہوچکی ہے وہ کسی صورت بھی انکے بہکاوے میں  نہیں آئے گی انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کی تاجر برادری تین نومبر کو اپنا کاروبار جاری رکھے اور کسی صورت بھی دکانیں  بند نہ کریں۔
تازہ ترین