ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر ) پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں دو ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک حقیقی معنوں میں کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے اساتذہ پریشان حال ہیں۔ اساتذہ کی سزائیں ختم کی جائیں اور تعلیمی اداروں کی حالت زار کی بہتری کے لئے عملی طور پر اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ٹیچرز یونین آئندہ چند روز میں ملتان سمیت جنو بی پنجاب میں تعلیمی اداروں کی حالت زار کی خرابی اور اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں اہم اجلاس بلایا جائے گا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا اور بہت جلد پنجاب ٹیچرز یونین کا وفد تعلیمی اداروں کی بہتری اور اساتذہ کے مسائل کے حل کے سلسلے میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو تحریری طور پر تمام صورتحال سے آگاہ کرے گا ۔