میکسیکو سٹی (اے پی پی) ڈومینک تھیم نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے میکسیکو اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، تھیم نے فائنل میں برنرڈ ٹامک کو شکست سے دوچار کیا۔ میکسیکو میں ہونے والے مینز سنگلز ٹورنامنٹ کے فائنل میں فورتھ سیڈڈ آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی حریف برنرڈ ٹامک کو 7-6 ، 4-6 اور 6-3 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔