• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ریاستی عملداری قائم کرنے میں ناکام ہوگئی، رضا ربانی

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کاکہنا ہے کہ حکومت ریاستی عملداری قائم کرنےمیں ناکام ہوگئی ہے۔ سڑکیں اور شاہراہیں بند اور حکومتی عہدیداروں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ تحمل و برداشت پرمبنی جذبوں کو فروغ دیا جائے تاکہ ملک میں قانون کی بالادستی کا تصور اجاگر ہوسکے۔ انہوں نے کہایہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم کے دورۂ چین کے موقع پر ملک بھر میں مظاہرے ہورہے ہیں، سیاسی جماعتوں کو نفاذ قانون کیلئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، ایسی افراتفری کو کسی بھی ریاست میں زیادہ دیر برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ 
تازہ ترین