لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے 4ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 2سینئر سول ججوں کے تقررو تبادلہ کے احکامات جاری کر دیئے، نو ٹیفکیشن کے مطابق سیشن ججوں میں تقرری کے منتظر راؤعبدالجبار خان لاہور سے گوجرانوالہ،صفدر سلیم شاہد گوجرانوالہ سے لاہور ہائیکورٹ،تقرری کے منتظر راجہ پرویز اختر لاہور سے چنیوٹ اور پرویز اسماعیل کو چنیوٹ سے تبدیل کرکے لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے جن سینئر سول ججوں کے تبادلے کیئے گئے ان میں مقصود قریشی کو راولپنڈی سے نارووال،اور خرم سلیم مرزا کو نارووال سے تبدیل کرکے راولپنڈی تعینات کیا گیا