شبقدر (نمائندہ جنگ) شبقدر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،میاں عیسیٰ قبرستان میں زیر زمین چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا، نا معلوم افراد نے میاں عیسیٰ قبرستان میں 7 راکٹ لانچر 32 گولے ،2 ہینڈ گرنیڈ، 2 ایس ایم جی، ایک مشین گن و دیگر اسلحہ زیر زمین چھپایا تھا ،برآمد ہونے والے اسلحہ میں سات راکٹ لانچر 32عدد راکٹ لانچر کے گولے اور دو ہینڈ گرنیڈ سمیت دو ایس ایم جی اور ایک مشین گن بھی شامل ہے ،نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈی ایس پی محمد ریاض خان نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ کو باخبر ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ میاں عیسی قبرستان میں نامعلوم تخریب کاروں نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد چھپایا ہے جس پر مقامی پولیس نے ایس ایچ او تھانہ شبقدر ولایت خان کی سربراہی میں میاں عیسی قبرستان میں کامیاب کارروائی کرکےشبقدر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ،برآمد ہونے والے اسلحہ میں 32عددگولے راکٹ لانچر ، 7عدد راکٹ لانچر،2 عدد ہینڈ گرنیڈ ،12گز سیفٹی فیوز،8 عدد فائر بم، 4عدد اینٹی پرسن مائن، 12عدد اینٹی ائرکرافٹ ایمونیشن 3باکس 2عدد ایچ ایم جی شامل ہے۔